لاہور: مالک مکان کی کرائے داروں کی 13 سالہ بچی کیساتھ زیادتی

Mar 22, 2023 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور، چوہنگ کےعلاقے میں مالک مکان نے   کرائے داروں کی 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  13 سالہ علیزہ اقبال صبح سویرے گھر میں اکیلی تھی کہ مالک مکان  35 سالہ اختر نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اختر کو حراست میں لے لیا  پولیس نے ملزم اختر کو گرفتار کر لیا ھے۔ 

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ملت پارک تھانے میں خاتون نے مقدمہ درج کرایا کہ مالک مکان ملزم وقاص نے گھر میں زبردستی داخل ہو اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا  تھا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھی۔ 

بہارہ کہو میں شادی شدہ خاتون اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی تھی۔  گینگ ریپ کرنے والوں میں خاتون کے مالک مکان کا بیٹا اور اسکا دوست شامل تھے۔ ملزمان محمد عمر اور ندیم احمد نے گھر میں گھس کرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان نے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ 

مزیدخبریں