منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

Mar 22, 2023 | 10:45 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 5اپریل تک توسیع کر دی ہے

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نےمونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت   کی۔ ملزمان میں تحریم الہی ،زارا الہی ،راسخ الہی ،شجاع الدین میاں ،احمد فرہان ،مجاہد اسلام اور صغیم عباس شامل ہیں۔ فاضل جج رخصت ہوئے بغیر کاروائی کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ 

عدالت نے تحریم الہی سمیت دیگرکی   عبوری ضمانت میں 5اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت مانگ  طلب کررکھی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ 

تفتیشی افسر کا کہناہے کہ ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات اکھٹی کرنی ہے۔ 

مزیدخبریں