کورونا کے وار، 136 نئے کیس رپورٹ

Mar 22, 2023 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ ہونے لگا ہے،   چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 136 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 986 ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں کورونا کے 136 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔  کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.73 فیصد ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے 01 موت رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 20 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں 493 ٹیسٹ کیے گئے، 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 536 ٹیسٹ کیے گئے، 36 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کراچی میں ایک ہزار 112 ٹیسٹ کیے گئے، 62 کیسز رپورٹ ہوئے، این آئی ایچ  

خیبرپختونخوا میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑنے لگا، 24 گھنٹوں میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے7 نئے کیسز رپورٹ ہیں جبکہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار376 ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار217 ہے اور 8 افراد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 18ہزار728 ہوگئی ہے۔پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار153 ہے جبکہ شہر میں کورونا کے 6 نئے کیس رپورٹ ہوہنے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہزار414 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 113ہوگی ہے۔

مزیدخبریں