ایک نیوز:نیوزاینکرکو جنوبی افریقا کےوزراکےنام لینے میں مشکلات کاسامناکرناپڑامعافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سیرل راما فوسا نے حال ہی میں کابینہ میں ردوبدول کا اعلان کیا اسی پر نیوز اینکر ناظرین کو منتخب ہونے والے وزرا کے بارے میں آگاہ کررہا تھا۔
نیوز اینکر جنوبی افریقا کے وزرا کے ناموں کا اعلان کرنا شروع کرتا ہے تو بری طرح ناکام ہوجاتا ہے دو منٹ سے زائد کلپ میں اس نے بہت سے ناموں کا غلط تلفظ کیا لیکن سیدھا چہرہ رکھتے ہوئے کوشش کرتا رہا۔
آخر میں، اینکر نے اپنے ناظرین سے معافی مانگی اور کہا میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ یہ نام واقعی مشکل ہیں۔ میرے خیال میں ہمیں ایک مختصر وقفہ لینا ہوگا۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین تقسیم ہو گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس خبر کے لکھنے والے کو یقیناً نیوز اینکر کے خلاف کچھ رنجش ہے وہ جانتا تھا کہ یہ ان کا تلفظ نہیں کر پائے گا اور سامعین کے سامنے خود کو شرمندہ کرے گا اور یہ اسی طرح ہوا۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ آخری حصہ بہت اچھا تھا اور مجھے اینکر کا اعتماد پسند آیا۔ وہ اپنی پوری کوشش کر رہا تھا۔ اپنے ذاتی تجربے سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ ان ناموں کا تلفظ واقعی مشکل ہے میں صرف یہ تصور کر رہا ہوں کہ کیا ہوگا اگر ہندوستانی میڈیا سے کسی کو ایسا ہی کہنا پڑے۔
تیسرے نے لکھا کہ آخری ٹمبنگن بنٹن۔ ایپک جب کہ چوتھے نے لکھا کہ اپنی ہمت برقرار رکھنے کے لیے ہیٹس آف، پانچویں صارف نے کہا کہ یہ نیوز اینکر کے لیے ڈراؤنا خواب ہے جب کہ دوسروں نے کمنٹ سیکشن میں مسکرانے کی ایموجیز بنائیں۔