ایک نیوز:دبئی میں مقیم بزنس مین نے میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھرتحفے میں دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق دو بیڈ روم والی رہائش گاہ نیلے اور سفید تھیم میں رنگی ہوئی ہے اور اس کی چھت پر فٹبال ہے جبکہ میسی کی جرسی کے ساتھ انکا شرٹ نمبر 10 بھی لکھا ہوا ہے۔
قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے دوران زبیر نوجوان نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ حیران کن طور پر اس پرستار کو 1904 کے بعد سے کھیلے گئے ہر فیفا ورلڈکپ میچ کے تمام اعداد و شمار زبانی یاد ہیں۔ جس سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی۔
ورلڈکپ کے دوران بزنس مین نے زبیر کو قطر لے جانا چاہا لیکن انہوں نے اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے پیشکش کو ٹھکرادیا تاہم دبئی کے رہائشی نے زبیر کیلئےکچھ کرنے اور اسے خصوصی تحفہ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔
دوسری جانب برنس مین کی جانب سے گھر کا تحفہ دینے پر زبیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھر میں رہنا ایک خواب تھا۔