آسٹریلیا میں ’ گرمی کی لہر‘ سے لاکھوں مچھلیاں ہلاک

آسٹریلیا میں ’ گرمی کی لہر‘ سے لاکھوں مچھلیاں ہلاک
کیپشن: Millions of fish killed by 'heat wave' in Australia

ایک نیوز:آسٹریلیا میں ’ گرمی کی لہر‘ سے لاکھوں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔آسٹریلیا میں ہیٹ ویو سے  لاکھوں مچھلیاں مرنے کےبعد دریا کےسطح اور کنارے پر آگئیں جس کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان مچھلیوں کی بو سے وہاں رکنا محال ہوچکا ہے۔ یہ مچھلیاں آسٹریلیا کے مغربی شہر کے قریب بہنے والے مشہور ڈارلنگ باکا دریا میں ہلاک ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق گرمی کی شدید لہر اور آکسیجن میں کمی کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ دریا  شہر میننڈی کےپاس سے گزرتا ہے  اب کوڈ مچھلیوں کی لاشوں کا ڈھیر لگاہوا ہے۔ سب سے ہولناک بات یہ ہے کہ اس دریا کا پانی بڑی تعداد میں گھروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔
ماہرین کےمطابق دریا میں سیلاب آیا تھا اور اس کا پانی پیچھے ہٹنے سے بھی مچھلیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ تاہم گرمی کی شدت میں دریا میں آکسیجن کم ہوگئی اور اس سے یہ سانحہ رونما ہوا ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں نے مچھلیوں کی صفائی کی مہم شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی اسی دریا میں ہزاروں مچھلیاں مرچکی ہیں۔