واٹس ایپ نے صارفین کیلئے وائس نوٹ اسٹیٹس فیچرمتعارف کرادیا

Mar 22, 2023 | 07:11 AM

 ایک نیوز:واٹس ایپ نے صارفین کیلئے وائس نوٹ اسٹیٹس فیچرمتعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں صارفین اپنی زندگی کے لمحات کو شیئر کرتے ہیں۔یہ اسٹیٹس 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سےصارفین کیلئے فروری میں واٹس ایپ اسٹیٹس کیلئے متعددفیچرزمتعارف کرائے گئے تھے۔جن میں سے ایک وائس نوٹ کو اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرنے کا تھا۔
واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین تک اس فیچر کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔
اس فیچرکو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں۔
واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کیسے ریکارڈ کرکے پوسٹ کریں؟اس مقصد کیلئےواٹس ایپ اوپن کریں اور اسٹیٹس ٹیب پر جائیں۔ اسٹیٹس ٹیب پر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔
اینڈرائیڈ فون میں یہ آئیکون نیچے دائیں کونے میں ہوگا جبکہ آئی فون میں یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے اوپر نظر آئے گا۔
اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد نئی ونڈو میں نیچے دائیں کونے میں موجود مائیک آئیکون کو دبا کر آڈیو ریکارڈنگ کریں۔
ریکارڈنگ کے بعد اسے پوسٹ کرنے سے قبل پلے بٹن کے ذریعے آپ سن بھی سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ریکارڈنگ پسند نہیں آتی تو ڈیلیٹ بٹن پر کلک کرکے دوبارہ آڈیو ریکارڈ کریں یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو سینڈ بٹن پر کلک کر دیں۔
یہ خیال رہے کہ وائس ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے زیادہ نہ ہو ورنہ وہ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں