ایک نیوز:دنیامیں سب سے لمبی زبان رکھنے والے شخص نےایک اورعالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسٹوبیرل کا تعلق امریکا سے ہے اور انہوں نے اپنی لمبی زبان سے پانچ جینگا بلاکس کو ہٹانے کا تیز ترین وقت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نک اسٹوبیرل کو عالمی ریکارڈ بنانے میں 55.526 سیکنڈ کا وقت لگا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق عام طور پر مرد کی زبان 8.5 cm لمبی جبکہ عورت کی زبان کی لمبائی 7.9 cm ہوتی ہے لیکن نک کی زبان 10.1 cm لمبی ہے۔
سب سے لمبی زبان والے شخص کاایک اورعالمی ریکارڈ
Mar 22, 2023 | 04:31 AM