ایک نیوز: حادثے کاشکارطالبہ نے ایمبولینس سے بورڈکاامتحان دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ممبئی کی شہری مبشرہ صادق دسویں جماعت کی طالبہ ہیں جو جمعہ کے روز سائنس کا امتحان دینے کے بعد گھر جارہی تھیں لیکن سڑک کراس کرتے ہوئے انہیں گاڑی نے ٹکر ماردی۔
مبشرہ صادق کو اس حادثے میں شدید چوٹیں آئیں اور بائیاں پاؤں بھی متاثر ہوا، طالبہ کی سرجری بھی اسی روز کی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
تاہم طالبہ نے اپنی سکول کی ٹیچرز سے درخواست کی کہ وہ اگلا امتحان اسی حالت کے باوجود دینا چاہتی ہے۔ مبشرہ کی اس درخواست کو ایجوکیشن بورڈ کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے یہ درخواست قبول کرلی۔