میٹانے امریکی فیس بک صارفین کیلئے بلیوٹک والانیافیچرمتعارف کرادیا

میٹانے امریکی فیس بک صارفین کیلئے بلیوٹک والانیافیچرمتعارف کرادیا
کیپشن: Meta has introduced a new feature called Bluetooth for US Facebook users

ایک نیوز: میٹاکمپنی نے امریکی فیس بک صارفین کیلئے بلیوٹک والانیافیچرمتعارف کرادیا۔
تفصیلات کےمطابق فیس بک اورانسٹاگرام کے امریکی صارفین اب ویب کیلئے 11.99ڈالرماہانہ اورایپ کیلئے ماہانہ 14.99ڈالراداکرینگے۔اور بدلے میں بلیوٹک والاتصدیق شدہ اکائونٹ حاصل کرینگے۔جس کے بدلے میں میٹاکمپنی کوآپ کی تازہ تصویردرکارہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے وہ مشہورافراد زیادہ مستفید ہوسکیں گے جو اپنے جعلی اکاؤنٹ سے بہت پریشان رہتےہیں۔میٹا پالیسی کےتحت یہ ضروری ہوگا کہ آپ کو دوبارہ الگ الگ سے اپنے اکاؤنٹ سے نکل کر دوبارہ اس سےجڑنا ہوگا اور لاگ ان ہوتےوقت فیس بک اورانسٹاگرام پرچیک مارک لگانا ہوگا۔
تاہم میٹا کمپنی نے اپنے منافع میں کمی دور کرنےکیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے ویریفائڈ اکاؤنٹس کا طریقہ کاراپنانے کافیصلہ کیاہے۔