ایک نیوز :برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل اسٹار کے ساتھ دھوکہ دہی پر 3 اپریل تک1 لاکھ 50 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ سے زائدرقم بنتی ہے۔
ایس ایم صادق نے بتایا کہ اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے، عدالت میں فیک ڈاکومنٹس پیش کئے، دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو 1 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ایس ایم صادق نے کہا کہ میں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف کیس کر رکھا ہے اور امید ہے مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا، اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے۔