ایک نیوز: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی فلم ’شہنشاہ‘ میں پہنی جیکٹ سعودی عرب کے ایک پرستار کو تحفے میں دے دی۔
T 4591 - My dear and most considerate friend .. I am so honored that you have received the gift of the jacket with the steel arm that I wore in my film SHAHENSHAH .. some day I shall tell you how I was able to retrieve it .. my love to you .. @Turki_alalshikh https://t.co/mfkGijqQue
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 20, 2023
ترکی العلشیخ نے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ اس تحفے کا بہت شکریہ، یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔
ترکی العلشیخ شاعر اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کیلئے قابل فخر شخصیت ہیں۔
جواب میں سینئر اداکار نے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے عزیز دوست، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ کو شہنشاہ میں پہنی میری جیکٹ کا تحفہ موصول ہوگیا۔