ایک نیوز: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈولفن سکواڈ لاہور کا اہلکار محمد عدنان جام شہادت نوش کر گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ڈولفن اہلکار محمد عدنان کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈولفن اہلکار محمد عدنان نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
پنجاب پولیس کے بہادر جوان شہریوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہید محمد عدنان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکار طفر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنیکی یقینی دہانی بھی کروائی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار محمد عدنان اور ظفر گزشتہ شب ہیئر کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ڈولفن اہلکار شہید ہو گیا
Jun 22, 2024 | 22:30 PM