غاصب اسرائیل کو مظالم کی قیمت چکانی ہوگی:حماس

Jun 22, 2024 | 21:30 PM

ایک نیوز:فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کو مظالم کی قیمت چکانی ہوگی، اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی برادری کے مؤثر عملی اقدام کی ضرورت ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ عالمی برادری عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، جنگی جرائم رکوانے کےلیے قابض فوج پر دباؤ ڈالے، اسرائیلی مظالم فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو نہیں توڑ سکتے۔
مزاحمتی تنظیم کا کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے لوگوں کے خلاف اسرائیل نے ظالمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے شاطئی، المواسی اور رفح میں ایک بار پھر قتل عام کیا۔ 
حماس نے کہا کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی برادری کے مؤثر عملی اقدام کی ضرورت ہے، عالمی برادری عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، جنگی جرائم رکوانے کےلیے قابض فوج پر دباؤ ڈالے۔

مزیدخبریں