پیرس اولمپکس :پاکستان کا 21 رکنی دستہ شرکت کریگا

Jun 22, 2024 | 19:44 PM

ایک نیوز: پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 21 رکنی دستہ شرکت کرے گا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے تیاریاں شروع کر دیں۔
 قومی اتھلیٹس چار کھیلوں اتھلیٹ، شوٹنگ ، سوئمنگ اور گھڑسواری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پاکستان کی نمائندگی گرینگی، سلمان بٹ بطور کوچ اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ ڈاکٹر ہونگے۔
  شوٹنگ میں غلام مصطفی بشیر کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف پاکستان کی نمائندگی کرینگے، سوئمنگ میں جہاں آرا نبی کےساتھ کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں شرکت کرینگے۔
  گھڑسواری میں عثمان خان پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے چار آفیشلز شرکت کرینگے، پاکستان اولمپکس سے محمد شفیق، جاوید شمشاد لودھی، سید میثاق رضوی اور زینب شوکت اولپمکس میں شرکت کرینگی۔
  شوٹنگ اور گھڑسوار کی ٹیم کےساتھ دو، دو جبکہ سوئمنگ ٹیم کےساتھ ایک آفیشلز ہو گا، فرانس ایمبیسی سے کاشف جمیل قومی دستے کی رہنمائی کرینگے۔    

مزیدخبریں