ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ، بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دیدی

ٹی20ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
کیپشن: T20 World Cup: Bangladesh won the toss and decided to bowl against India

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر پورے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم کے بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

کپتان نجم الحسین شنٹو نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی اور اسے 50 رنز سے شکست ہوئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیب یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا بہترین کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

بنگلہ دیش کے سکواڈ میں  تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان جبکہ بھارت کے سکواڈ  میں  روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔