سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت میں دراڑیں،جسٹس سید منصور علی شاہ کانوٹس

Jun 22, 2024 | 19:00 PM

ایک نیوز : سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی تاریخی عمارت میں دراڑیں پڑنے پر نوٹس لے لیا۔ 
  جسٹس سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت کی فوری مینٹینس کا حکم بھی دیدیا ۔
دراڑیں پڑنے سے سپریم کوٹ لاہور رجسٹری میں کورٹس روم ، ججز کے چیمبرز ،عدالتی افسران کے آفسز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے سئنیر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نیسپاک کے افسران ،اور اونج لائن انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
 جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے عمارت میں دراڑیں پڑنے پر تشویش کا اظہار کیا کیا اورچیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے باعث اس عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اس کی وجہ اونج لائن ٹرین نہیں ،عمارت کی بروقت مینٹینس نہ ہونے کے باعث اور عمارت کی چھت پر سیوریج کا بہتر نظام نہ ہو سکا۔
بارشوں کے پانی کی بہتر نکاسی نہ ہونے سے عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے ،اجلاس میں عمارت میں دراڑیں پڑنے سے متعلق تصاویر بھی دکھائی گئیں۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی عمارت ہے اس عمارت کی مکمل مینٹینس ہونی چاہیے ، عمارت کی مینٹینس سے متعلق آئندہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے۔    

مزیدخبریں