ویب ڈیسک :دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی فرانسیسی کمپنی کی گاڑی بگاٹی کیجانب سے نئی ہائبرڈکار بگاٹی ٹوربلون متعارف کرادی گئی ہے۔
معروف فرانسیسی کمپنی بگاٹی نے اپنے نئے ماڈل بگاٹی ٹوربلون گاڑی میں 1800ہارس پاور کا نجن لگایا ہےبگاٹی چیرون اورویرون ڈلز کی طرح نئے بگاٹی ٹربلون میں ایک بہت بڑا، 16 سلنڈر گیس انجن ہوگا۔
انجن کو برطانوی ریس کار انجینئرنگ فرم کاس ورتھ کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسکی تین طاقتور الیکٹرک موٹرز نصب کی گئی ہیں۔
کار کے پچھلے حصے میں ایک موٹر اور آگے دو موٹریں خود کم از کم 800 ہارس پاور پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتی ہیں، تینوں موٹرز مجموعی طور پر بگاٹی ٹربلون کو 1800ہارس پاور فراہم کرتی ہیں،الیکٹرک موٹریں نئے گیس انجن میں ٹربو چارجرز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کریں گی۔
ٹوربلون کا نام گیئرز کے ایک سیٹ کےطور پر رکھا گیا ہے جو مکینیکل گھڑی میں درستگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
مرکزی سپیڈومیٹر ڈسپلے میں گھڑی کی طرح دو سوئیاں بھی ہیں، بڑی سوئی گاڑی کی رفتار کو ظاہر کرتی ہے جب کہ چھوٹی سوئی ہائی ریونگ 16 سلنڈر انجن کے فی منٹ ریوولیشنز کوبیان کرتی ہے۔
بگاٹی ٹوربلون انجن آن ہونے سے پہلے ایک چارجنگ پر تقریباً 37 میل کا سفر کر سکتی ہےیہاں گاڑی کےڈرائیور کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اس کو گیس انجن پر بھی چلا سکتا ہے۔
میٹ ریمیک کا کہنا ہے کہ کل250 بگاٹی ٹربلونزبنائی جائیں گی اور ہر ایک کی قیمت تقریباً 4 ملین ڈالر ہوگی۔