لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 352 وارداتیں رپورٹ 

Jun 22, 2024 | 16:18 PM

ایک نیوز: گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہورشہر میں مختلف جرائم کی 352 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ڈاکو گھر میں گھسے، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق چورشہر کے مختلف علاقوں میں 23گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے، ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے 23افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر20شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر2شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،50موٹرسائیکلیں ،ایک کار ،ایک دیگر وہیکل اور متفرق چوری کی 231ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ کے24،منشیات کے24مقدمات درج کیے گئے ،آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کاروائیوں میں 80اشتہاری اور 52عدالتی مفرور بھی دھر لیے۔

مزیدخبریں