ویب ڈیسک:ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونا2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1600روپےکااضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی تھی۔