جہاں سے بجلی، گیس پیدا ہو، پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے:اسد قیصر

جہاں سے بجلی، گیس پیدا ہو، پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے:اسد قیصر
کیپشن: Wherever electricity and gas are produced, the first right belongs to the people there: Asad Qaiser

ایک نیوز: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا ، اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے خطاب کیے۔
  قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جس علاقے سے بجلی، گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے ،یہاں پانی ہمارا، بجلی ہم بنائیں مگر ہمیں سہولت میسر نہیں، آئین کے تحت قدرتی وسائل جہاں ہوں ان علاقوں کا پہلا حق ہے۔
 انہوں نے کہا کہ غازی بروٹھا کے پانی کا رخ موڑ دیا ،ہم بجلی بنائیں مگر بجلی ہمیں ملتی نہیں اور پھر ہمیں چور کہتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ پیداواری لاگت پہ ہمیں بجلی فراہم کی جائے۔
 اسد قیصرکا کہنا تھا کہ ابھی حنیف عباسی جو بات کر رہے تھے یہ بتائیں یہ 45والے ہیں یا 47والے؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً ہارے ہوئے ہیں،سپیکر کو رولنگ دینی چاہئے کہ یہاں وزیر خزانہ کو موجود ہونا چاہئے تھا،ہم نے کل بھی اس حوالہ سے بات کی تھی، وزرا آ جائیں گے، ڈپٹی اسپیکر یہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس روز یہ بجٹ منظور ہوا لوگ سڑکوں پہ نکل کر ان کو پتھر ماریں گے، جتنے انہوں نے عوام پہ ٹیکس لگائے ہیں کسی نے نہیں لگائےہیں۔
دوسری جانب اسد قیصر نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کی دنیا میں جگ ہسائی ہو رہی ہے ، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق بینچ دوبارہ تشکیل دیا جائے ،نو مئی میں گرفتار بچوں کا مقدمہ جلد سنا جائے ۔