ویب ڈیسک: خانہ کعبہ کے کلیدبردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا کی جانب سے شیخ صالح الشائبہ کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
حرمین کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق شیخ صالح الشائبہ کی نماز جنازہ کل فجر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی اور تدفین مکہ مکرمہ کے المعلی قبرستان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ کعبہ کی چابی اس کا دروازہ بدلنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔
فتح مکہ کے وقت نبی کریم ﷺ کو خانہ کعبہ کی چابیاں دی گئی تھیں لیکن آپ ﷺ نے یہ چابیاں خود رکھنے کے بجائے بنی شائبہ خاندان کے عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کو واپس کر دیں، اس وقت سے آج تک ان چابیوں کے رکھوالے اسی خاندان کی شخصیات ہیں۔
اب تک یہ چابیاں اس خاندان کے سب سے بزرگ شخص شیخ صالح الشائبہ کے پاس تھیں۔