ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدرات جاری،اہم فیصلےمتوقع

ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدرات جاری،اہم فیصلےمتوقع
کیپشن: The meeting of the Apex Committee continues under the chairmanship of the Prime Minister, important decisions are expected

ایک نیوز:اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم کی زیر صدرات ہوا ہے ، اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ کے پی کے اور وزیراعلیٰ پنجاب اجلاس میں شریک ہیں۔
 آرمی چیف،آئیر چیف سمیت دیگر عسکری حکام بھی وزیراعظم ہاوس میں جاری ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر قانون اعظم نذیر،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
  ایپکس کمیٹی اجلاس میں اندرونی بیرونی سیکورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بارڈر سیکورٹی سے متعلق بریفنگ بھی اجلاس کا حصہ  ہے،پاکستان کے امن وامان کی مجموعی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ رپورٹ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانوں سے متعلق کیا حکمت عملی اور اب تک کی جائزہ رپورٹ بھی پیش ہوگی ،چینی باشندوں کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے سے متعلق اقدامات بھی زیر بحث لائیں جائیں گے ، نیشنل ایکشن پلان سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جائے گی۔