وزیراعظم کا پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنیکاحکم

وزیراعظم کا پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنیکاحکم
کیپشن: Prime Minister's order to abolish Pakistan Public Works Department

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکُ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا حکم دے دیا ہے، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی ہے۔
پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سول سرونٹ کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا ،نان سول سرونٹ ملازمین کو ان کے رولز کے مطابق دیکھا جائے گا ۔
کنٹریکٹ ملازمین کو ان کے کنٹریکٹ کے مطابق دیکھا جائے گا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن پاکُ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں سے متعلق معاملات دیکھے گی ،وزارت ہاوسنگ پی ڈبلیو ڈی محکمے سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے بات بھی کرسکتی ہے ۔
منسٹریل کمیٹی بھی پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق معاملات دیکھ سکتی ہے، اسٹیبلیشلمنٹ ڈویژن نے سمری وزارت ہاوسنگ کو ارسال کر دی ،ایک نیوز نے سمری کی کاپی حاصل کرلی ہے۔