جب ادارے اپنی ذمہ داری پوری نا کر سکیں تو احتجاج کرنا پڑتا ہے : بیرسٹر گوہر

جب ادارے اپنی ذمہ داری پوری نا کر سکیں تو احتجاج کرنا پڑتا ہے : بیرسٹر گوہر
کیپشن: When institutions fail to fulfill their responsibilities, they have to protest: Barrister Gohar

ایک نیوز: سنی اتحاد کونسل کی احتجاجی ریلی میںچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک احتجاج کیا ،اس کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور ہمارے قیدیوں کے لیے آواز اٹھانا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 11 مہینے سے زیادہ ہوگئے وہ قید ہیں، جب ادارے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نا کر سکیں تو احتجاج کرنا پڑتا ہے ،آج پارلیمان میں کوئی ایسا اقدام نہیں ہوا، ہمارے کیسز میں تاریخ پہ تاریخ ملتی ہے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنان اور عورتیں جیل میں بند ہیں، یہ لا قانونیت اور انسانی حقوق کی پامالی ہے ،عدالت کے احکامات کو بھی نہیں مانا جاتا، اس لاقانونیت کے خلاف ہم آج باہر احتجاج کر رہے ہیں، ہم ان اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔