ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کیخلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Jun 22, 2024 | 13:11 PM

ایک نیوز: پنجاب کے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی۔
  پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چھاپے مارے گی ، جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا ۔
اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔
 صوبے میں قانون کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ دار ہوگی ، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے مل کر اقدامات کرے گی۔    

مزیدخبریں