انیل کپور کامیڈی فلم نو انٹری 2 میں کاسٹ نہ ہونے پر افسردہ

انیل کپور کامیڈی فلم نو انٹری 2 میں کاسٹ نہ ہونے پر افسردہ
کیپشن: Anil Kapoor sad about not being cast in the comedy film No Entry 2

ویب ڈیسک:بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم نو انٹری کی دوسری سیریز بننے جا رہی ہے لیکن اس کامیڈی فلم میں انڈیا کے سینئر اداکار انیل کپور کو اس دفعہ کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
انڈیا میں بالی وڈ انڈسٹری میں فلموں کا ریمیک بنانے کا رواج کافی عرصے سے چلا آرہا ہےاور اب بتایا گیا کہ سال2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم نو انٹری کی دوسری سیریز بننے جارہی ہے۔
پہلے بنائی جانےوالی نو انٹری فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، فردین خان، سلمان خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، لارا دتہ، اور سیلینا جیٹلی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اب کئی سالوں بعد ہدایتکار بونی کپور نے نو انٹری 2 بنانے کا فیصلہ کیا ،اس فلم کیلئے اب بونی کپور نئی کاسٹ بھی لا رہے ہیں جس میں اداکار ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور ارجن کپور شامل ہونگے ۔
میڈیاکی جانب سے دی گئی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انیل کپوراپنے بھائی بونی کپور کیجانب سے فلم کاسٹ نہ کرنے کی وجہ سے افسردہ ہیں اور اسی حوالے سے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارانیل کپور کا کہنا تھا کہ گھر کی بات ہے گھر میں رہنے دو اس پر کیا بحث کرنا۔