پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ 

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: Record growth in Pakistan's IT exports

ایک نیوز: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ایک ماہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مئی 2024 میں 33 کروڑ ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے میں 40.7 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.925 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.371 ارب ڈالرز تھیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے، آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں ایس آئی ایف سی، پی ایس ای بی کا کردار لائق تحسین ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیےبھرپور اقدامات جاری ہیں۔
  شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، آئی ٹی بجٹ میں اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے مدد گار ہوگا، اس بجٹ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن کے منصوبوں کیلئے 20 ارب مختص کیےگئے ہیں۔