وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس 

Jun 22, 2024 | 10:37 AM

ایک نیوز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئےاقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کی حفاظت کیلئے  کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ 

 وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔ سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔

  اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے نے شرکت کی ۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، متعلقہ اداروں اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔  

مزیدخبریں