ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات 

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات 
کیپشن: Weather likely to be hot and dry in most areas, Meteorological Department

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی سندھ میں آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھو ہار،با لائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  

 اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام میں مری ،گلیات ، اٹک ، راولپنڈی،چکوال،جہلم ، ملتان،مظفر گڑ ھ ،خانیوال، ساہیوال، میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جھنگ ،لیہ، بھکر،ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ،رحیم یار خان،بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رات کو خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی ، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی ، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا ۔ شام کو جامشورو،دادو،نوشہروفیروز، خیر پور، لاڑ کانہ ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی اورشہید بینظیر آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔