ایک نیوز:قومی اسمبلی کےبجٹ تحفظات،پیپلزپارٹی نےاہم فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کوبجٹ پرتحفظات تھےجس پرپی پی اورحکومت کےدرمیان اختلافات اس وقت کھل سامنےآئےجب پیپلزپارٹی نےبجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کی اوربائیکاٹ کیاتھا۔ اس کےبعدحکومت اورپیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات کاسلسلہ چل رہاہے۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی اور حکومت کی ٹیموں کے درمیاں تکنیکی، بجٹ اور سیاسی امورپر مذاکرات میں بریک تھرو ہواہے،پنجاب میں پاور شیئرنگ اور پی ایس ڈی پی کے حوالے سے آج مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے،دونوں معاملات پر بات مثبت انداز میں کافی آگے بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ کل ہوگا، فریقین تمام معاملات پر تحریری معاہدہ بھی کریں گے،ن لیگ نے حکومت سازی کے وقت ہونے والے معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروادی۔
ذرائع کےمطابق مذاکرات میں پیش رفت کے بعد پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔
پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نےتصدیق کرتےہوئےکہاکہ ہم کل کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بجٹ پرتحفظات،پیپلزپارٹی نےاہم فیصلہ کرلیا
Jun 22, 2024 | 01:02 AM