فنانس بل کی سینیٹ سے منظوری کے معاملے میں اہم پیش رفت

فنانس بل کی سینیٹ سے منظوری کے معاملے میں اہم پیش رفت
کیپشن: Important developments in the Senate passage of the Finance Bill

ایک نیوز:فنانس بل کی سینیٹ سے منظوری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب سےچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈوی والاکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فنانس بل پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر بات چیت ہوئی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ کو سفارشات کے بارے اعتماد میں لیا۔

 ذرائع کےمطابق سینیٹرسلیم مانڈوی والاکاکہناتھاکہ فنانس بل میں ضروری ترامیم کریں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی کی زیادہ سے زیادہ سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کروائی،کل قائمہ کمیٹی ممبران کی طرف سے سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔