بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کاشیڈول جاری کردیا

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کاشیڈول جاری کردیا
کیپشن: Municipal Elections, Election Commission has released Constituency Schedule

ایک نیوز:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن نےپنجاب کی یونین کونسلزکی حلقہ بندی کاشیڈول جاری کردیا۔
نقشہ جات حصول، ڈی مارکیشن کا نوٹیفکیشن، حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے ، حلقوں کی ابتدائی لسٹ کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی، حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی ،حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے ۔

حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی ،حلقہ بندی اتھاٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک آگاہ کریں گی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔