صدراوروزیراعظم کی کرم میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت 

Jun 22, 2024 | 00:34 AM

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےکرم میں دہشتگردی کی کارروائی کی شدیدمذمت کی۔
تفصیلات کےمطابق کرم میں دہشت گردوں کی کارروائی میں پانچ فوجی جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں بم حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا ۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اظہارکیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
 صدر مملکت نےشہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔ شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعاکی۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبھی ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتےہوئے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیااور شہداء کی بلندی درجات کی دعاکی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزیدخبریں