لیپ ٹاپ دھماکےسے4افرادکی ہلاکت،انکوائری رپورٹ نےبڑارازفاش کردیا

Jun 22, 2024 | 00:03 AM

ایک نیوز:فیصل آبادمیں لیپ ٹاپ دھماکےسے4افرادکی ہلاکت کےمعاملےپرانکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آبادمیں چندروزقبل لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنےسےآتشزدگی  کےباعث جھلس کرنوافرادجھلس گئےتھےجن میں سےچارافرادہسپتال میں دم توڑ گئےتھے۔واقعہ کی انکوائری کےلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔

انکوائری رپورٹ کےمطابق انکوائری کمیٹی نے لیپ ٹاپ پھٹنے سے 4 افراد کی ہلاکت کا امکان مسترد کر دیا،گھر میں آگ سوئی گیس لیکج کی وجہ سے لگی ،اے سی کا پائپ کچن میں سے گزر رہاتھا ، کچن میں گیس لیک تھی ،سوئی گیس لیکج کو کہیں سے شعلہ ملا جو آتشزدگی کا سبب بنا ۔
 واضح رہےکہ آگ لگنے سے 9 افراد جھلسے، 3 بچے اور ان کی ماں جاں بحق ہو چکے ہیں،5 افراد الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 ذرائع کےمطابق زیرعلاج تین افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں