سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی گرفتار

سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی گرفتار
کیپشن: سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی گرفتار

ایک نیوز : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، کلیم سعید کو ٹاؤن میونسپل آفس (ٹی ایم او) سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ آج پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے خاوند سے ملنے عدالت آئی تھیں۔
اس کے علاوہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے بھی پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔