ایک نیوز :چند روز قبل بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانیوالی آبدوز ٹائٹن (جو لاپتہ ہوگئی تھی )کی تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے اور آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے کچھ ملبہ ملا ہےجس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسی آبدوز کا ہوسکتا ہے ۔
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کا دعویٰ ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز ٹائنٹن کا ہی ہے۔ جو ملبہ دریافت ہوا ہے وہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا لینڈنگ فریم ہے۔
دوسری جانب امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش کے دوران کچھ ملبہ دریافت ہوا ہے،یہ ملبہ ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سے ملا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین دریافت ہونے والے ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں آیا یہ ملبہ ٹائیٹین کا ہی ہے یا کسی اور چیز کا ہے مگر ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملبہ ٹائیٹین کا ہی ہے ۔
اس حوالے سے ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنز نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبدوز کے دو اہم حصے ملے ہیں تاہم وہ خول نہیں ملا جس میں مسافر ہیں، یہ باتیں تصدیق کرتی ہیں کہ ملبہ آبدوز کا ہےجس کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے۔ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنر نے مزید بتایا کہ ٹائٹن غیر روایتی آبدوز ہےجس کا پچھلا کور نوک دار ہوتا ہے، اس آبدوز کا پچھلا نوک دار کور لینڈنگ فریم پر ٹکا ہوتا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گا۔کوسٹ گارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی (دور سے چلنے والی گاڑی) کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ ملا ہے۔
ریئر ایڈمرل جان ماگر، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر اور کیپٹن جیمی فریڈرک، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ریسپانس کوآرڈینیٹر، اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔