پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل

ایک نیوز :پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا جب کہ کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27جون کو ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد نجم سیٹھی کی سربراہی میں منیجمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز کے ناموں کو مسترد کردیا۔
دوسری جانب پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا۔