کراچی :پہلی ایئر ٹیکسی متعارف کرانے والا عمران اسلم لاپتہ 

Jun 22, 2023 | 18:36 PM

ایک نیوز :پہلی ایئر ٹیکسی متعارف کرانے والے اسکائی ونگز کمپنی کے مالک عمران اسلم لاپتہ ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق اسکائی ونگز کمپنی کے مالک اور سی ای او عمران اسلم کل رات سے لاپتہ ہیں۔وہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے لاپتہ ہوئے ۔
منیجر ایڈمن اسکائی ونگز تصدق گیلانی کے مطابق جناح ٹرمینل کے سگنل پر عمران اسلم کونا معلوم افراد گاڑی سے اتار کر لے گئے۔ عمران اسلم کے اغواء کی رپورٹ تھانہ ائیرپورٹ میں کر دی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایئر پورٹ تھانہ عمران اسلم کے اغواء کی درخواست وصول نہیں کر رہا۔ عمران اسلم نے ملک میں پہلی ایریئل ٹیکسی سروس متعارف کرائی ہےاور ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جس کا نام اسکائی ونگز رکھا گیا۔

مزیدخبریں