صحافی کے سوال پوچھنے پراسحاق ڈار برہم، تھپڑ دے مارا

Jun 22, 2023 | 18:13 PM

ایک نیوز :وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برہم ہوگئے اور صحافی کو تھپڑ دے مارا۔

تفصیلات کےمطابق صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آئی ایم سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے ؟آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں کامیاب نہیں ہو رہے؟ صحافی کے سوال پوچھنے پر اسحاق ڈار سیخ پا ہو گئےاور صحافی کو تھپڑ دے مارا۔

اسحاق ڈار آج صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے،موبائل پکڑ لیا، صحافی نے اتنا پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟۔۔۔!!! pic.twitter.com/jiAmBCcMWT

صحافی کے بار بار سوال کرنے پر وزیر خزانہ نے کوئی جواب نہ دیاجب صحافی اسحاق ڈار کیساتھ چلتے ہوئے بار بار سوال کرتا گیا تو اسحاق ڈار غصے میں آ گئےسیکورٹی کے عملے کو کہا اسکا موبائل لے کر پھینک دو۔ صحافی شاہد قریشی نےبتایا  کہ مجھے اسحاق ڈار نے تھپڑ مارا ہے ،سکیورٹی گارڈ نے مجھے پکڑا اور اسحاق ڈار نے مجھے تھپڑ مارا ہے ۔

مزیدخبریں