پنجاب:سرکاری ملازمین کالیو انکیشمینٹ اور گریجویٹی میں کٹوتی کےخلاف احتجاج

پنجاب:سرکاری ملازمین کالیو انکیشمینٹ اور گریجویٹی میں کٹوتی کےخلاف احتجاج

ایک نیوز: پنجاب کےسرکاری ملازمین کا پنجاب سول سکریٹریٹ کے باہر احتجاج،سرکاری سکولز کے اساتذہ  نے بھی کثیر تعداد میں احتجاج میں شرکت کی۔سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین لیو انکیشمینٹ اور گریجویٹی میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،مختار گجر صدر ایپکا لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نگران حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے،نگران حکومت کا اختیار صرف الیکشن کروانا ہے، پالیسی کے حوالے سے نگران حکومت کچھ بھی نہیں کر سکتی،اگر ہمارا حق ہمیں نہ دیا گیا تو ہم پورا  پنجاب بند کر دیں گے،5فیصد پنشن میں اضافہ ہمیں منظور نہیں۔

مختار گجر صدر ایپکا لاہور ڈویژن نے مزید کہا کہ پنشن میں 30فیصد اضا فہ کیا جائے،مہنگائی کا طوفان ہے اور صرف 5فیصد پنشن میں اضافہ کیا گیا اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-22/news-1687434698-5922.mp4