ایک نیوز: سمپسن کی ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی ہے، سمپسن نے ’ٹائٹن‘ کی گمشدگی 2006 میں دکھا دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہورامریکی سمپسن کارٹون میں دکھائے جانے والے ایک اور واقعہ حقیقت میں تبدیل ہو گیاہے۔ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی لاپتہ آبدوزٹائٹن کا واقعہ بھی پہلے ہی دکھا دیا گیا تھا۔1989میں شروع کی جانے والی یہ کارٹون سیریز 3 دہائیوں سے زائد سے جاری ہے اور اس کی وجہ شہرت مختلف اقساط میں پیش کیے جانے والے واقعات کا حقیقی دنیا میں بھی ہو بہو رونما ہونا ہے۔
Episode released January 8, 2006 ????????♀️????????♀️ #titanicsubmarine #OceanGate #Simpsons #OceanGateExpeditions #Titan #Titanic pic.twitter.com/rx9YVXNnjj
— R (@rouu_) June 22, 2023
کچھ چیدہ چیدہ مثالوں میں ٹرمپ کو امریکا کی صدارت ملنا ، کمیلا ہارس کا نائب صدر منتخب ہونا، اسمارٹ واچ کاآئیڈیا متعارف کرانا، 9/11 واقعے سمیت دیگرشامل ہیں۔ سمپسن کی 8 جنوری 2006 کو نشر کی جانے والی قسط میں آبدوز کے لاپتہ ہونے سے متعلق دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کارٹون کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ اور بیٹا ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے سمندر کی تہہ میں جاتے ہیں جہاں آبدوز کا رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔کارٹون میں آکسیجن کم ہونے کا الرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔ سمپسن میں دکھایا گیا تھا کہ آبدوز واپسی کے راستے میں سمندر میں کسی جگہ پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سطح سمندر پر نہیں آسکتی۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس کلپ پرکیے جانے والے تبصروں میں کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔
the simpsons predicted the submarine incident They keep doing it #OceanGate #Titan #titanicsubmarine #OceansGate #submarine #titanicsubmersible #Submersible #titanicsub #Titans???? #TitanicRescue #Titanic pic.twitter.com/pmCYNp0liw
— XPOSED MAGAZINE (@XPOSEDMAGAZINE) June 22, 2023