پی ٹی آئی کو دھچکا،مزید 2 رہنماؤں کاپارٹی چھوڑنےکا فیصلہ

Jun 22, 2023 | 16:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اوکاڑہ  سے پی ٹی آئی کی دو وکٹیں گر گئیں، چوہدری مسعود شفقت اور راؤ عبد الرحمن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطاقب اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں سابق ایم پی اے چودھری مسعود شفقت اور راؤ عبد الرحمن نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔مسعود شفقت اور راؤ عبدالرحمن کا کہنا ہےکہ 9 مئی کے واقعے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔،9 مئی کا دن پاکستان کا سیاہ دن تھا۔  ہم محب وطن ہیں ہم اپنے اداروں کے خلاف نہیں جاسکتے۔  9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جانی چاہئے۔ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ 

مزیدخبریں