کلرکہار : پشاور سے لاہور جانے والا کنٹینر سالٹ رینج میں الٹ گیا، ڈرائیور جانبحق

کلرکہار : پشاور سے لاہور جانے والا کنٹینر سالٹ رینج میں الٹ گیا، ڈرائیور جانبحق

پی این یان: کلرکہار، سالٹ رینج  میں حادثہ پیش آیا جس میں کنٹینر  بریک فیل ہونے سے الٹ گیا جس میں ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور سے لاہور جانے والا کنٹینر سالٹ رینج کلرکہار میں بریک فیل ہونے سے الٹ گیا ۔ حادثہ میں ڈرائیور محمد اشتیاق سکنہ پنڈی گھیب جانبحق جبکہ کنڈیکٹر محمد احتشام سکنہ پنڈی گھیب زخمی ہو گیا۔

زخمی کنڈیکٹر اور ڈرائیور کی ڈیڈ باڈی کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے۔