ایک نیوز: سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی کو خط لکھ ڈالا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتظامی معاملات میں سیاسی جماعتوں کے ممبران اور متوقع امیداروں کی مداخلت کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ بعض افراد ،متوقع الیکشن امیدوار اور سیاسی جماعتوں کے ممبران، ضلعی ڈویزنل انتظامیہ محکموں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ نگران حکومت قانونی مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کرے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ہدایت کی نگراں حکومت اپنے ماتحت دفاتر پر نظر رکھےاور شفاف اور پرامن اانتخابات انعقاد میں کردار ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے نگران حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے نگران حکومت ائین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کی معاونت کرتی ہے