ایک نیوز: ایف آئی اے کایونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور ان کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے اب تک 17 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات سرکل نے 7جبکہ گجرانوالہ سرکل نے 8 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے ہیں۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 5، گجرات سرکل نے 18 اور گجرانوالہ سرکل نے 31 مقدمات درج کئے ہیں۔ اب تک 167 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے گئے ہیں۔ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔لواحقین کی نشاندہی پر ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں،سانحہ میں ملوث تمام انسانی سمگلرز کی گرفتاری تک انٹلیجینس بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رہے گا۔