پاناما اسکینڈل،ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

Jun 22, 2023 | 15:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاناما اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کی کمپنیز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کے بعد چوہدری پرویزالہیٰ کی نئے مقدمے میں گرفتاری متوقع ہے، ایف آئی آر کے متن مطابق منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے 5 کمپنیز میں اربوں روپے چھپائے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ نے مبینہ منی لانڈرنگ سے پاناما میں کمپنیاں خریدیں۔

 منی لانڈرنگ کیس

لاہور کی انسداد بینکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت چار ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی ہے۔

عدالت نے 10 ،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان میں راسخ الہیٰ، زارا الہٰی، تحریم الہیٰ اور ضیغم عباس شامل ہیں۔ چاروں ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی پی تھی۔

مزیدخبریں