ایک نیوز:سپیشل جج سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دینا شروع کردیئے۔
دلائل میں موقف اپنایا کہ پرویز الہی کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے،منی لانڈرنگ کے ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جسے عدالت عالیہ خارج کرچکی ہے،نیب بھی اس معاملے پر انکوائری کرکےبند کرچکی ہے،پرویز الہی کےخلاف منی لانڈرنگ کےکوئی ثبوت موجود نہیں۔مقدمے میں پرویز الہی کا کوئی کردار شامل نہیں کیاگیا۔
موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ سیاسی دباؤ پر بنایاگیاعدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے،تفتیشی افسر اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 24جون تک ملتوی کردی۔