نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ، ون ونڈو سیل کا معائنہ

Jun 22, 2023 | 15:12 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ون ونڈو سیل کا معائنہ کیا اور شہریوں کے مسائل بھی سنے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے ون ونڈو سیل میں شہریوں کی سہولت کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کے ازالے کے بارے میں دریافت کیا اور ون ونڈو سیل کی سروسز پر فیڈ بیک بھی لیا۔ 

وزیراعلیٰ نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ درخواستوں کو وقت مقررہ میں نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔ 

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزید بہتر انداز سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کئے جائیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

دریں اثناء وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میو اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

وزیراعلیٰ نے مریضوں کا بروقت علاج نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے بزرگ مریضوں کے پاس جاکر تیز دھوپ میں سہولیات اور علاج سے متعلق دریافت کیا۔

مزیدخبریں