وزیراعظم فیصلہ کریں گےکہ اسمبلی تحلیل کرنی ہے یا نہیں:راناثنااللہ

Jun 22, 2023 | 13:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے،9 مئی کے جتھے کے الیکشن کے نتائج ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،تحریک انصاف نے ملک میں تباہی کی اور نفرت پھیلائی۔

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس شروع جاری ہے۔اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر اہم حکام سمیت چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہیں،اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اور  جنرل الیکشن کے معاملات زیر غور لائے جائے، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری،لا ونگ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہیں،اجلاس کو شہرِ اقتدار کی نئی حلقہ بندیوں سےمتعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے،9 مئی کے جتھے کے الیکشن کے نتائج ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،تحریک انصاف نے ملک میں تباہی کی اور نفرت پھیلائی۔میری خواہش ہے کہ اسمبلی مدت پوری کر کے ختم ہونی چاہیے،وزیراعظم فیصلہ کریں گےکہ اسمبلی تحلیل کرنی ہے یا نہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اس ملک کی عوام کو ماننا چاہئے،الیکشن فری اور فیئر ہوں گے،مسلم لیگ ن اور پیلزپارٹی دو علیحدہ جماعتیں ہیں،دو جماعتوں کے ہر معاملے پر اپنے اپنے خیالات ہیں،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،دو جماعتوں کو اختلاف رائے پر ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے،اختلاف رائے ضرور ہونا چاہئے یہ باعث برکت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں